حیدرآباد ۔ /14 جولائی (سیاست نیوز) حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی مہم کے دوران دو افراد نے ٹریفک عملہ پر حملہ کردیا ۔ پولیس کے بموجب چارمینار ٹریفک پولیس عملہ چمپاپیٹ علاقہ میں کل رات ڈرنک اینڈ ڈرائیونگ مہم میں مصروف تھے کہ وہاں سے گزرنے والے دو موٹر سائیکل سواروں محمد رؤف اور محمد جہانگیر کو روک کر ان کی جانچ کی اور انہیں حالت نشہ میں پایا ۔ پولیس کی اس مہم کے دوران رؤف اور جہانگیر نے اچانک ٹریفک اسسٹنٹ سب انسپکٹر شنکر بابو اور ہوم گارڈ راجیشور پر حملہ کردیا ۔ دونوں افراد کے خلاف حالت نشہ میں ہونے کا ایک مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس عملہ پر حملہ کرنے کے الزام میں پولیس سعیدآباد نے بھی ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔