حیدرآباد۔ 3 فروری (سیاست نیوز) مہاراشٹرا پونے، لاتور، ممبئی سماجی قائدین کے وفد نے 94 ویں دوبدو ملاقات پروگرام میں شرکت کی جن میں جناب اکرم الجبار خان ریٹائرڈ چیف انکم ٹیکس کمشنر (پونے) ، جناب ولایت احمد باسلے (ممبئی) ربانی باگوان (لاتور)، سماجی کارکن سلیم اللہ (پونے) و دیگر شامل تھے۔ وفد کو جناب ظہیرالدین علی خاں نے دوبدو ملاقات پروگرام میں مختلف کاؤنٹرس کا مشاہدہ کروایا۔ انہیں عقد ثانی اور معذورین کے کاؤنٹرس و فائیلوں کا مشاہدہ کروایا تو وہ بڑے متاثر نظر آرہے تھے۔ جناب اکرم الجبار خاں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ اسی شہر سے لڑکیاں رشتوں کی آس میں گھروں میں بٹھا دی جاتیں اور ان والدین کے اتنی رقم و سکت نہیں تھی کہ ان کی مانگوں کو پوری کرے ۔ انہیں عرب کے باشندوں سے بیاہ دیا جاتا۔مگر سیاست کا یہ اقدام کہ مسلم لڑکوں و لڑکیوں کو رشتے فراہم کرنا اور ان کی کونسلنگ اور شعور بیداری پرووگرام کے ذریعہ علماء و دانشوروں کے خیالات سے استفادہ کا موقع فراہم کرنا یہ ایک ایسا اقدام ہے جسے بھلایا نہیں جاسکتا۔