دو برسر کار پولیس ملازمین کورونا پازیٹیو پائے گئے

   

حیدرآباد 18 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر میں برسرکار پولیس ملازمین میں کورونا پازیٹیو پایا گیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ چکڑ پلی پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل کی خدمات انجام دینے والے ایک کانسٹبل اور گاندھی ہاسپٹل میں ڈیوٹی پر تعینات ایک کانسٹبل دونوں میں کورونا وائرس علامتیں پائی گئی ۔ ذرائع کے مطابق چکڑ پلی پولیس کے کانسٹبل نے ایک ہفتہ قبل ہی چھٹی لگائی تھی اور گذشتہ روز بخار میں شدت کے بعد اس کی طبی جانچ کی گئی اور اس میں کورونا کی علامتیں پائی گئیں جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ جب کہ ترکایماجال سے تعلق رکھنے والا ایک پولیس ملازم جو گاندھی ہاسپٹل میں تعینات تھا اس کی جانچ کے بعد ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ حکام نے احتیاطااسکے افراد خاندان کو کنگ کوٹھی ہاسپٹل منتقل کردیا ۔ کانسٹبل نے دو دن قبل گاندھی ہاسپٹل میں خدمات انجام دیں تھیں ۔