دو بسوں کی ٹکر میں 6 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

مبئی: مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں دو پرائیویٹ بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ملکاپور شہر کے ایک فلائی اوور پر ہفتہ کی رات تقریباً 2.30 بجے پیش آیا۔ حادثہ اتنا بھیا نک تھا کہ دونوں بسوں کے سامنے کے حصے تباہ ہوگئے پولیس کے مطابق، ملکاپور علاقے میں نندور ناکہ فلائی اوور پر NH 53 پر صبح تقریباً 2.30 بجے دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حکام کے مطابق ان میں سے ایک بس امرناتھ یاترا سے ہنگولی واپس آ رہی تھی۔جبکہ دوسری رائل ٹریول کمپنی کی ملکیت والی بس ناسکم کی طرف جارہی تھی۔حادثہ ٹرک کے اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔