نئی دہلی : مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ دو بچوں کی پالیسی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے ۔ اترپردیش حکومت کی دو بچوں کی پالیسی کی تیاری کے بعد یہ مسئلہ قومی سطح پر بھی گشت کررہا ہے ۔ کل مرکزی مملکتی وزیر صحت و خاندانی بہبود بھارتی پوار نے یہ واضح کیا کہ مرکزی حکومت کے پاس دو بچوں کی پالیسی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے ۔ تاہم مرکزی حکومت نیشنل فیملی پروگرام پر عمل کررہی ہے ۔ جس کے ذریعہ مذہب ، ذات اور طبقہ کی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کو رضاکارانہ حق دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں سال 2000 میں قومی آبادی پالیسی وضع کی گئی تھی تاکہ 2045 تک آبادی میں استحکام کے مقصد کو حاصل کیا جاسکے ۔