دو بہنوں میں جھگڑا ‘ ایک کی خود کشی

   

حیدرآباد /23 اپریل ( سیاست نیوز ) دو بہنوں میں معمولی بات پر جھگڑا ایک بہن کی خودکشی کا سبب بن گیا ۔ الوال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 12 سالہ لڑکی کیلر ریڈی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ یہ لڑکی اس کی بڑی بہن شیشیکا ریڈی کے ہمراہ گرمائی تعطیلات میں رشتہ داروں کے یہاں الوال آئے ہوئے تھے ۔ کل رات دونوں بہنوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا اور چھوٹی بہن نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔