بھوپال : مدھیہ پردیش کے ڈاٹیا ضلع میں ایک خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی جبکہ اس کی نابالغ بہن کے ساتھ بھی جنسی ہراسانی کی گئی اور اس معاملے میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جن میں بی جے پی لیڈر کا بیٹا بھی شامل ہے ۔ یہ ضلع مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا کا آبائی ضلع ہے اور وہ ڈاٹیا حلقہ سے اسمبلی میں نمائندگی کرتے ہیں۔ضلع بی جے پی صدر نے کہا کہ اگر متاثرہ خاتون پولیس کو بیان میں مقامی بی جے پی لیڈر کے بیٹے کا نام لیتی ہے تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔