دو بین ریاستی سارقین گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /26 مارچ (سیاست نیوز) ریلوے پولیس سکندرآباد نے مسافرین کے اشیاء کا سرقہ کرنے والے دو بین ریاستی سارقین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ ریلوے پولیس کے سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار نے کہا کہ 47 سالہ گریش پٹیل متوطن احمد آباد ، گجرات اپنے ایک ساتھی 35 سالہ باسط علی متوطن اترپردیش ریلوے مسافرین کو دھوکہ دے کر انہیں نشانہ بنایا کرتے تھے اور ان کے قبضے سے نقد رقم ، ہینڈبیاگس وغیرہ کا سرقہ کیا کرتے تھے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضے سے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔