دو جاپانی کمپنیوں کی 575 کروڑ کی سرمایہ کاریکے ٹی آر نے کمپنی کے نمائندوں کا استقبال کیا

   

حیدرآباد 14 جولائی (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے جاپان کے اداروں کی جانب سے رنگا ریڈی ضلع کے چندنا ویلی میں جاپانیز انڈسٹریل کلسٹر کے قیام کی تجویز پیش کی۔ کے ٹی آر جاپان کی تین کمپنیوں کی جانب سے تلنگانہ میں یونٹس کے قیام کیلئے منعقدہ تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کر رہے تھے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ محدود وسائل اور سونامی اور زلزلوں جیسے آفات سماوی کے خطرہ کے باوجود جاپان نے ہر شعبہ میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ جاپان پر نیوکلیئر حملہ کیا گیا ۔ باوجود اس کے محنت کش عوام نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ہندوستان کے ہر گھر میں جاپانی پراڈکٹس موجود ہے۔ کے ٹی آر نے بچپن میں سونی واک مین کے استعمال کا حوالہ دیا اور کہا کہ ہندوستانی عوام جاپانی پراڈکٹس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ کے ٹی آر نے جاپانی کمپنیوں DAIFUKU اور NICOMAC کی ستائش کی جنہوں نے تلنگانہ میں 575 کروڑ کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 1600 افراد کو راست روزگار حاصل ہوگا۔ کمپنی نے مقامی افراد کو روزگار میں ترجیح دینے کا تیقن دیا ہے ۔ چندن ویلی تیزی سے انڈسٹریل کلکسٹر میں تبدیل ہورہی ہے اور کئی بین الاقوامی ادارے جن میں مائیکرو سافٹ اور امیزان شامل ہیں، علاقہ سے کام کر رہے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ وہ جاپانی کمپنیوں کیلئے علحدہ کلسٹر کے قیام کے لئے جاپانی کونسلیٹ سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔ دونوں کمپنیاں 14 ماہ میں کارکردگی کا آغاز کریں گی۔ر