“دو جج فیصلہ نہیں کر سکتے…”، بی جے پی رکن پارلیمان نے پارلیمنٹ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کی سخت مخالفت کی

   

نئی دہلی: مرکز ہم جنس شادی پر سپریم کورٹ میں اپنا موقف کچھ دنوں بعد واضح کرے گا، لیکن حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن نے پیر کے دن پارلیمنٹ میں ہم جنس شادی کی سخت مخالفت کی اور کہا، ’’اس طرح کے اہم سماجی مسائل پر دو جج بیٹھ کر فیصلہ نہیں کر سکتے۔‘‘بی جے پی کے راجیہ سبھا کے رکن سشیل مودی نے وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ ‘بائیں بازو کے کچھ لبرل کارکن’ ہم جنس شادی کو قانونی تحفظ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے بہار کے رکن پارلیمنٹ سشیل مودی نے کہا، ’’عدلیہ کو ایسا کوئی فیصلہ نہیں دینا چاہیے، جو ملک کی ثقافتی اقدار کے خلاف ہو۔‘‘