ممبئی: گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے ہفتہ یعنی دو جولائی کو اکثریت ثابت کرنے کیلئے کہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر کابینہ نے دو دنوں کیلئے ریاستی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس کے پہلے دن اسمبلی اسپیکر کا انتخاب ہوگا ۔ نانا پٹولے کے استعفی کے بعد سے اسپیکر کا عہدہ خالی ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے جمعرات کو یہ جانکاری دی ۔