دو دعادی سارق گرفتار، ملزمین کا ماضی میں مجرمانہ ریکارڈ

   

Ferty9 Clinic

سی سی ایس ایل بی نگر اور حیات نگر پولیس کی مشترکہ کارروائی
حیدرآباد /16 ستمبر ( سیاست نیوز ) سی سی سی ایس ایل بی نگر نے حیات نگر پولیس کے ساتھ ایک کارروائی کرتے ہوئے دو عادی سارقین کو گرفتار کرلیا جو رات کے اوقات مکانات میں سرقہ کرتے تھے ۔ پولیس نے 24 سالہ عادی سارق وڈلہ کنڈہ شیواسائی ساکن حفیظ پیٹ متوطن کھمم اور اس کے ساتھی 28 سالہ بی سرینواس ساکن ترکا یمجل متوطن کھمم کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 7.5 تولہ طلائی زیورات 20 تولہ چاندی ایک موٹر سائیکل کو ضبط کرلیا ۔ جس کی جملہ مالیت 3,69,000 ہزار روپئے بتائی گئی ہے ۔ پولیس نے ان دونوں کی گرفتاری سے آدی بٹلہ پولیس اسٹیشنوں میں درج مقدمہ کی یکسوئی کرلی ۔ ڈی سی پی کرائم مسٹر پی یادگیری اور ایس ڈی کرائم ڈی سرینواس کے مطابق شیوا سائی سابق میں 7 اور پی سرینواس 4 وارداتوں میں ملوث ہیں شیوا سائی کو گنٹور اور کھمم میں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ سال 2010 میں اس کی پہچان ارچنا نامی خاتون سے ہوئی جو اس کے پڑوس میں رہتی تھی اور ان دونوں کے درمیان معشوقہ چل رہا تھا اور گرفتار بی سرینواس ارچنا کا بھائی ہے ۔ سال 2014 میں ارچنا کے والدین نے اس کی شادی کسی اور شخص سے کردی ۔ جس کے بعد سے شیوا بری عادتوں کا شکار ہوگیا ۔ اس کے ساتھیوں سلمان اور سلیم کے ہمراہ چوریاں کرنے لگا ۔ سرینواس جو عادی سارق بتایا گیا ہے کوسابق میں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ دو ہفتہ قبل شیوا اپنی محبوبہ کے بھائی سرینواس کے مکان گیا اور دونوں نے سرقہ کا منصوبہ تیار کیا ۔ پولیس نے انہیں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا ۔