دو ریاستی حل پر بات کرنا اب بیکار: اسرائیل

   

تل ابیب : اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلپیڈ نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ”دو ریاستی حل” کی طرف جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق وزیر خارجہ ”لپیڈ” نے کل روپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کی ایک سرکاری کانفرنس میں شرکت کی جس میں 27 وزرائے خارجہ موجود تھے۔انہوں نے خطاب میں کہا کہ ”دو ریاستی حل” کے بارے میں بات کرنا اب بیکار ہے۔انہوں نے ”دو ریاستوں کے حل” سے منسلک کیے بغیر عرب ممالک کے ساتھ کسی سمجھوتے کے حصول کے امکان کی توقع ظاہر کی اور کہا کہ اب عرب ممالک دو ریاستی حل کے پرزور حامی نہیں ہیں۔