حیدرآباد ۔ 29 نومبر (سیاست نیوز) ٹاسک فورس ساوتھ زون ٹیم نے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5 سیل فون ایک موٹر سائیکل اور ایک کار کو ضبط کرلیا۔ ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم اور بنجارہ ہلز پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے سارقوں اکرام الدین اور حسن ساکنان گولگنڈہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران دونوں نے بنجارہ ہلز اور رائے درگم پولیس حدود میں انجام دی گئیں واردات کو قبول کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں آن لائن مارکٹنگ سائٹ او ایل ایکس پر نظر رکھتے اور ایسے افراد کو نشانہ بناتے تھے جو آن لائن موبائیل فروخت کیا کرتے تھے۔ تین ماہ قبل شکایت گذار کو انہوں نے گچی باؤلی علاقہ طلب کیا اور توجہ ہٹاکر اس کا آئی فون 13 لے کر فرار ہوگئے جبکہ اس طرح کی واردات کو اکرام مفرور دوست رضوان کے ساتھ انجام دیا تھا۔ پولیس نے انہیں بالآخر گرفتار کرلیا۔ ع