دو سارق گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

   

حیدرآباد ۔ 15 جنوری (سیاست نیوز) سکندرآباد ریلوے پولیس نے دو سارقوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے موبائیل فونس اور دستی گھڑیاں برآمد کرلیں اور ان سارقوں کو عدالتی تحویل میں دیدیا۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 33 سالہ پرگی بیماراجو جو شمس آباد علاقہ کا ساکن اور وشاکھاپٹنم کا متوطن بتایا گیا ہے، ریلوے پولیس نے مشتبہ حالت میں گشت کرنے والے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔ راجو پیشہ سے شمس آباد ایرپورٹ پر خانگی سیکوریٹی گارڈ کی خدمات انجام دے رہا تھا جو مسافرین کے قبضہ سے سیل فونس کا سرقہ کرتا تھا۔ ایک اور کارروائی میں ریلوے پولیس نے 20 سالہ گوتم کمار یادو ساکن ٹولی چوکی کو گرفتار کرلیا۔ گوتم پیشہ سے مزدور ہے جس کا تعلق ریاست جھارکھنڈ سے بتایا گیا ہے۔ گوتم یادو کے قبضہ سے پولیس نے 18 ہزار مالیتی اشیاء ضبط کرلیں جبکہ بیماراجو کے قبضہ سے ضبط اشیاء کی مالیت ایک لاکھ 80 ہزار بتائی گئی ہے۔ ریلوے پولیس نے انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا۔ع