جگتیال ۔ 11 جون۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال میں گزشتہ رات دو علحدہ علحدہ سڑک حادثوں میں دو افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ جگتیال سے دھرم پوری جانے والی قومی شاہراہ کے پٹرول پمپ کے قریب موٹر سیکل سوار شخص کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دیدی جس کی وجہ سے اُو نریش نامی شخص برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ جگتیال کے موضع چلگل میں موٹر سیکل پر سوار شخص بی جاداؤ بھی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے برسرموقع ہلاک ہوگیا جس کا تعلق جھارکھنڈ ریاست سے ہے جو پیشہ سے جے سی پی ڈرائیور تھا اور علی پور میں جے سی پی چلایا کرتا تھا ۔ دونوں نعشوں کو جگتیال ایریا ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے پولیس ایک مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات میں مصروف ہے ۔ پولیس کی جانب سے لگائے گئے سی سی کیمروں کی عدم کارکردگی سے مہلوکین کے رشتہ داروں میں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔
