دو سے زائد بچے رکھنے والوں پرایک فیصد اضافی ٹیکس

   

٭ ویدپال اسٹینڈنگ کمیٹی ممبر اور جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے کونسلرس (ایس ڈی ایم سی ) نے تجویز پیش کی ہے کہ ایسے افراد جن کے دو سے زائد بچے ہوں ان پر ایک فیصد زائد پراپرٹی ٹیکس عائد کیا جائے تاکہ دہلی کی بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کیا جاسکے۔ متعلقہ عہدیدار نے کہا کہ اس سے لوگوں میں ایک پیغام جائے گا کہ آپ کو بھی اس کی ذمہ داری لینی چاہیئے ۔تاہم ایس ڈی ایم سی کے عہدیداروں نے کہا کہ ویدپال کمیٹی کی سفارشات منظور کئے جانے کا امکان نہیں ہے ۔