دو عادی سارقین کے خلاف پی ڈی ایکٹ

   

حیدرآباد :۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ نے 2 عادی سارقین کے خلاف انسداد غنڈہ گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ کمشنر نے 39 سالہ ایم سینو ساکن ولی گنڈہ اور 27 سالہ انوپ کمار ساکن میرپیٹ کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ ایل بی نگر پولیس نے 3 نومبر کو ایک کارروائی کے دوران انوپ کمار کو گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیور ، موٹر سیکل کو ضبط کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا تھا ۔ رامانا پیٹ پولیس نے 5 ستمبر کے دن ایم سینو کو گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضہ سے 51 تولہ طلائی زیورات 153 تولہ چاندی ایک کار ، موٹر سیکل اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا تھا ۔ پولیس کے مطابق سرینو سابق میں کئی مرتبہ گرفتار اور جیل کی سزا کاٹ چکا ہے ۔ باوجود اس کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ کمشنر پولیس نے ان کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔۔