دو عاشقوں میں رسہ کشی کے سبب قتل کا واقعہ

   

حیدرآباد : شہر کی ایک مٹھائی کی دکان میں خاتون کے مسئلہ پر جھگڑا قتل کا سبب بن گیا ۔ ایک خاتون کے تعلق سے دو عاشقوں میں رسہ کشی ایک کے قتل کا سبب بن گئی ۔ شہر کے سنجیوا ریڈی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 30سالہ سرینواس اس کے ساتھی ورکر غوث کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل کردیا گیا ۔ سرینواس اور غوث مدھورا نگر علاقہ میںواقع شیوا ریڈی سوئٹ شاپ میں کام کرتے تھے ، لاک ڈاؤن کے سبب دکان کافی دنوں سے بند تھی اور گذشتہ دنوں کھولی گئی ۔ سرینواس جو کتہ گڈیم علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل شہر واپس ہوا تھا اور کام پر حاضر ہوا تھا ۔ یہ جھگڑا عمارت کے سیلر میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جھگڑے کے وقت خاتون بھی موجود تھی جو جھگڑے کی اصل وجہ بتائی گئی ہے ۔ شیخ غوث اور سرینواس میں بحث و تکرار کے بعد جھگڑا شروع ہوا اور ہاتھا پائی کی نوبتآگئی ۔ اس دوران غوث نے سرینواس کو شدید زدوکوب کیا اور وہ اس مارپیٹ میں ہلاک ہوگیا ۔