میدک : رامائم پیٹ کے بائی پاس سڑک پر نارسنگی کا متوطن ایک 65 سالہ شخص وشواناتھ اپنی ٹی وی ایس کے ذریعہ جارہا تھا کہ پیچھے سے کاماریڈی جانے والی ایک کار نے ٹکر دے دی ، جس کے باعث وشواناتھم شدید زخمی ہوگیا جسے فوری سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ، دوران علاج فوت ہوگیا ۔ ایک اور واقع میں کومٹ پلی کا متوطن ایک شخص شدید نرسملو 50 سالہ جو رامائم پیٹ کے بلدیہ کا ٹریکٹر ڈرائیور تھا سڑک کے کنارے ٹریکٹر روک کر ضرورت سے فارغ ہونے چلا ہی تھا کہ ٹریکٹر آگے بڑھ رہا تھا کیونکہ اس نے ہینڈ بریک نہیں کیا ،دوڑ کر آکر ٹریکٹر روکنے کی کوشش میں ٹریکٹر سے گرپڑا جسے دواخانہ منتقل کیا گیا لیکن یہ بھی دوران علاج فوت ہوگیا ۔
