دو علحدہ علحدہ واقعات میں تین سارقین گرفتار

   

کریم نگر ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : سونے کی چوری اور آٹو کی چوری میں دونوں بشمول کریم نگر کے مختلف مقامات پر سرقہ کی وارداتوں میں ملوث بین ریاستی مقامات پر آٹوز کی چوری میں دونوں اور ایک سونے کی چوری میں ملوث ایک سارق کو ون ٹاون پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کریم نگر کمشنریٹ میٹنگ ہال میں چوری کے واقعات کے تعلق سے ایڈیشنل ڈی سی پی چندرا موہن نے ہفتہ کو منعقدہ پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو واقف کروایا ۔ کریم نگر بھگت نگر میں مقیم این ٹی پی سی ملازم بی آتمارام کے مکان میں وشاکھا پٹنم کے متوطن آنند کمار لوہے کی راڈ سے قفل توڑ کر گھر میں داخل ہوا ۔ لوہے کی مقفل الماری سے 6 تولہ سونے کے زیورات کی چوری کرلیا ۔ اسی وقت مالک مکان گھر میں داخل ہونے پر اسے ڈھکیل کر فرار ہوگیا ۔ پولیس کی کلوز ٹیم نے آکر سی سی کیمرے کی تصاویر کے ذریعہ سارق کی تلاش میں منہمک ہوگئے تھے ۔ بس اسٹانڈ میں مشتبہ افراد تلاشی کے دوران حراست میں لیے گئے ان میں آنند کمار بھی پکڑا گیا ۔ اس کے پاس سے 1.60 لاکھ مالیتی سونے کے زیورات حاصل کرلیے گئے ۔ اسی تفتیش پر پرانا سارق نکلا ۔ آنند کمار موج و مستی اور کھانے پینے کا شوقین تھا جس کے لیے وہ چوریوں میں ملوث ہوگیا ۔ سابق میں 28 چوریوں میں ملوث ہونے پر جیل کی سزا مکمل کر کے حالیہ چند دنوں قبل نلگنڈہ جیل سے رہائی پائی تھی ۔ رہائی کے چند دن میں ہی 10 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کی چوری کی واردات میں ملوث ہوگیا ۔ آٹوز کی چوری میں دونوں سارقوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ رنگاریڈی ضلع میں سید یوسف محمد شبیر خاں سالے بہنوئی یہ دونوں جرائم کرنا ہی اپنا پیشہ بنالیا تھا ۔ 25 دسمبر کو کشمیر گڈہ میں اے سندیپ کے گھر کے سامنے پارک کیے ہوئے آٹو کو چوری کرلیا اس سلسلہ میں ٹو ٹاون پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ پولیس نے سی سی کیمروں سے تلاش کے ذریعہ ان کی شناخت کی ۔ سارق آٹوز کو لے کر حیدرآباد سے جگتیال کو جانے کے دوران آر ٹی اے ورکشاپ کے ہال سی سی ایس ٹو ٹاون پولیس نے ان کے ہال سے آٹوز کو حاصل کرلیا ہے ۔ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 25 سے زائد مقدمات ان کے خلاف درج ہیں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل پولیس ڈی سی پی جے سرینواس ، انسپکٹر رام چندرا راؤ ، وجئے کمار ، دیوا ریڈی ، جے سرینواس ، چندرا موہن و دیگر موجود تھے ۔۔