حیدرآباد۔2 نومبر، ( سیاست نیوز) والد کی موت سے دلبرداشتہ ایک لڑکی اور نجی مسائل کا شکار ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پیٹ بشیرآباد اور ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 22 سالہ جوستنا دیال جو گنڈلہ پوچم پلی علاقہ کے ساکن شام دیال کی بیٹی تھی یہ لڑکی طالبہ تھی جو گذشتہ چند روز سے پریشان تھی۔ تین سال قبل جوستنا کے والد شام دیال کی موت ہوگئی تھی۔ والد کی موت کا غم اس کی صحت پر پڑا اور وہ ناساز رہنے لگی جس کا علاج جاری تھا۔کل شام جوستنا دیال نے خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 18 سالہ انوشا جو وقارآباد علاقہ کے ساکن گوپال گوڑ کی بیٹی تھی۔ انوشا میڈیکل طالبہ تھی جو اپنی ساتھی سہیلیوں کے ساتھ ایک خانگی ہاسٹل میں رہتی تھی۔ کل رات اس لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع