دو علیحدہ واقعات میں بیویوں کے گھر چھوڑنے سے دلبرداشتہ دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 8 فروری (سیاست نیوز) جھگڑے کے بعد بیویوں کا گھر چھوڑنا شوہروں کی خودکشی کا سبب بن گیا۔ یہ دو علیحدہ واقعات کیرا اور گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش ائے۔ کیرا پولیس کے مطابق 35 سالہ ناگیا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔ روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر اس کی بیوی نے شوہر کا گھر چھوڑ دیا اور اپنے مائیکے چلی گئی۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر ناگیا نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ انیل جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا گاندھی نگر علاقہ میں رہتا تھا، اس کی بیوی نے شوہر کی شراب پینے کی عادت سے تنگ آکر مائیکے چلی گئی۔ بیوی کے گھر چھوڑنے سے ذہنی تناؤ کا شکار انیل نے کثرت سے شراب نوشی شروع کردی اور دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع