دو فرضی بینک عہدیدار گرفتار

   


حیدرآباد: سنٹرل کرائم اسٹیشن کی سائبر کرائم پولیس نے دہلی سے تعلق رکھنے والے دو دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا جو خود کو بینک کا عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے عوام کو ٹھگ رہے تھے ۔ اسسٹنٹ سائبر کرائم پولیس مسٹر کے وی ایم پرساد نے کہا کہ بنیت سنگھ اور دیپک سنگھ راوت متوطن دہلی خود کو آر بی ایل بینک کے عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بینک عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے کریڈٹ کارڈ رکھنے والے افراد سے فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے کارڈ کی آن لائین توسیع کے بہانے OTP حاصل کرتے ہوئے دھوکہ دے رہے تھے۔اس سلسلہ میں سائبر کرائم پولیس نے گزشتہ سال ایک مقدمہ درج کیا تھا اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر مذکورہ دھوکہ بازوں کو دہلی سے گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضہ سے ڈبٹ کارڈ ، موبائیل فون وغیرہ ضبط کئے گئے ۔