دو لاکھ ہندوستانی طلبہ کی امریکہ میں اعلیٰ تعلیم

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : امریکی ایمبیسی کی ایک رپورٹ کے مطابق تعلیمی سال 2019-20 ء میں تقریباً دو لاکھ ہندوستانی اسٹوڈنٹس نے اعلیٰ تعلیم کے لئے اپنی منزل کے طورپر امریکہ کا انتخاب کیا۔ دنیا بھر سے امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے زائد از ایک ملین اسٹوڈنٹس کا لگ بھگ 20فیصد حصہ ہندوستانیوں پر مشتمل ہے ۔ منسٹرس کونسلرس اُمور عامہ ڈیوڈ کینیڈی نے کہا کہ گزشتہ 10سال میں امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہوگئی ہے اور اس کی وجہ بلاشبہ امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کا بہترین معیار ہے ۔ ہندوستانی اسٹوڈنٹس کی اعانت کیلئے نئی دہلی ، حیدرآباد و دیگر شہروں میں مشاورتی مراکز قائم ہیں ۔