اترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل لیڈروں کے درمیان لفظوں کی جنگ تیز ہوگئی ہے۔یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ کو انتخابی تقریر کے دوران ایس پی صدر اکھلیش یادو اور ان کے ساتھی جینت چودھری پر سخت حملہ کیا۔ یوگی نے 2013 کے مظفر نگر فسادات میں سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے ملوث ہونے کا الزام لگایا چیف منسٹر یوگی نے فسادات میں جاٹوں کی ہلاکت کے لئے اپنے حریف (اکھلیش یادو) کو ذمہ دار ٹھہرایا۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ’’یہ جو دو لڑکوں کی جوڑی آئی ہے نا… یہ دو لڑکوں کی جوڑی 2017 میں بھی بنی تھی اور 2014 میں، بھی بنی تھی 2017 میں، ریاست کے لوگوں نے دہلی میں رہنے والے اور لکھنؤ میں رہنے والے دونوں جوڑے کو کہا کہ تم اس کے مستحق نہیں ہو، یاد رہے 2013 میں جب مظفر نگر فسادات ہوئے اور سچن اور گورو نام کے دو جاٹ نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، لکھنؤ والا لڑکا (اکھلیش یادو) اس وقت اقتدار میں تھا اور قتل کروا رہا تھا، وہ فسادیوں کو لکھنؤ بلا کر عزت دے رہا تھا
