اندور : مدھیہ پردیش کی ایک عدالت نے ایک 18 سالہ طالب علم کو ضمانت پر رہا کردیا تاہم شرط عائد کی کہ اُسے آئندہ دو ماہ تک سماجی ذرائع ابلاغ سے دوری اختیار کرنی پڑے گی اور اِس پر کوئی درختوں کا یا پودوں کا ویڈیو جاری نہیں کرنا ہوگا۔ یہ واقعہ موضع اسور میں پیش آیا۔ نوجوان کو 23 جون کو گرفتار کرلیا گیا تھا جبکہ اُس نے ایک دوکاندار کو زدوکوب کیا تھا اور اُسے وکیل کی درخواست پر ضمانت منظور کی گئی۔
