حیدرآباد۔/6 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سائبر دھوکہ بازوں سے شہریوں کو بچانے کیلئے جاری اقدامات کے باوجود سائبر دھوکہ بازوں کی سرگرمیوں میں کمی واقع نہیں ہوئی۔ آئے دن دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انجان فون کال، ایس ایم ایس کے ذریعہ شہریوں کو ٹھگنے والے دھوکہ باز ہر دن نئی سازش کے ذریعہ عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد کے تینوں کمشنریٹ حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ کے عوام جو اب دھوکہ بازوں کا شکار ہوئے ہیں گزشتہ دو ماہ کے دوران 24.14 کروڑ روپیوں سے محروم ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد 2513 پائے جاتے ہیں حالانکہ شہریوں کیلئے ان دھوکہ بازوں کے خلاف شکایت کیلئے خصوصی کال سنٹر 155260 بھی قائم کیا گیا۔ تاہم عوام اس سے رجوع ہونے میں ناکام ہیں جبکہ اس کال سنٹر پر موصولہ شکایتوں کے لحاظ سے دو ماہ میں 1.56 کروڑ روپئے عوام نے گنوادیئے۔ متاثرین میں تین طرح کی شکایتیں بہت زیادہ پائی جاتی ہیں۔ ع