دو مختلف سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

   

مظفر نگر۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دو افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب ایک ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو کاندھلا نامی علاقہ میں ٹکر دے دی۔ یہ حادثہ منگل کی شب پیش آیا۔ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ اسی دوران ایک دوسرے حادثہ میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی جو بھوپا روڈ پر پیش آنے والا ایک دلخراش حادثہ تھا۔ اس حادثہ میں نیتو نامی شخص ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوست بری طرح زخمی ہوگیا جسے فوری ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔