حیدرآباد۔ عبدالستار مجاہد صدر آل انڈیا مسلم لیگ نے گزشتہ ماہ جولائی میں سکریٹریٹ کی تعمیر کے سلسلہ میں اندرونی احاطہ واقع مسجد ہاشمی و مسجد معتمدی کو راتوں رات حکومت تلنگانہ کی جانب سے شہید کردیا گیا جس کے خلاف آل انڈیا مسلم لیگ نے سخت احتجاج کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ان مساجد کی دوبارہ اسی مقامات پر تعمیر نہیں ہوگی مسلم لیگ ہر جمعہ سارے تلنگانہ میں کالے جھنڈے لگاکر اپنا لباس کالے رنگ کا پہن کر یا کم از کم اپنے بازوؤں پر کالے ربن لگاکر احتجاج کرتے رہے گی اور حکومت کے سرکاری عہدوں پر فائز مسلم قائدین کا گھیراؤ کرکے ان سے استعفی کا مطالبہ کرے گی۔