لکھنو: اترپردیش کے بجنور ضلع میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک ڈائن صفت سوتیلی ماں نے دو معصوم لڑکیوں کو زہر دے کر قتل کردیا۔ سوتیلی ماں نے ان لڑکیوں کو اس وقت زہر کھلا دیا جب اس کا شوہر اپنے والد کے علاج کے لیے مرادآباد گیا ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں بہنیں کھیلتے کھیلتے اپنی سوتیلی ماں کے پاس چلی گئیں۔ پھر سوتیلی ماں نے لڑکیوں کو زہر دے دیا۔ دونوں تڑپ تڑپ کر مر گئیں۔ یہ واقعہ بجنور ضلع کے اکبر پور ٹگری گاوں میں دو دن قبل پیش آیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ سوتیلی ماں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔زمین کے لالچ میں سوتیلی ماں نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر یہ سازش رچی۔ لڑکیوں کے والد کو بھی اس سارے منصوبے کا علم تھا۔بیٹیوں کی شناخت 8سالہ عافیہ اور 7سالہ ہادیہ کی حیثیت سے ہوئی ۔ پولیس اس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔