حیدرآباد 9 اپریل ( پی ٹی آئی ) کورونا وائرس کے دور میں منی پور کے دو طلبا کو ایک سوپر مارکٹ میں روکدیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ انکے چہروں کو دیکھتے ہوئے ایسا کیا گیا ۔ پولیس کے بموجب اس واقعہ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دو خانگی سکیوریٹی گارڈز اور اسٹور مینیجر کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔