گمبھی راؤ پیٹ میں المناک واقعہ‘ افراد خاندان پر سکتہ طاری
مبھی راوپیٹ ۔ 22 ؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)راجنہ سرسلہ ضلع کے گمبھی راؤ پیٹ سے متصلہ گاؤں مصطفی نگر میں واقع مسجد تالاب میں آج شام چار بجے ایک مسلم نوجوان غرقاب ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق سابق منڈل کوآپشن رکن گمبھی راو پیٹ محمد مقبول علی عرف چھوٹو کے اکلوتے فرزند محمد نہاز (نہال) عمر 24 سال جو ڈبل بیڈ رومس کے تعمیری کاموں کے یہاں سپرائزر کا کام انجام دیتے ہیں ۔ آج شام مسجد تالاب آئے اور پانی نہانے کی غرض سے تالاب میں اتر کر تیرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اتفاقی طور پر غرقاب ہوگئے ۔ بتایا گیا کہ نہال جو تیراکی سے ناواقف تھے ڈوبتے وقت بچانے کے لئے آوازیں دیں جس کو وہاں موجود دیگر افراد نے بچانے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی ۔ بعدازا نوجوانوں نے نہال کی نعش کو تالاب کے پانی سے نکالا ۔ جواں سال نوجوان نہال کی شادی جولائی کے آخری ہفتہ میں نظام آباد کی ایک لڑکی سے انجام پائی ۔ مسلم نوجوان کی اچانک اسطرح کی موت پر مسلم حلقوں میں غم کا ماحول دیکھا گیا ۔ جبکہ افراد خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا ۔ پولیس نے نعش کا پنچنامہ کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے دواخانہ منتقل کر دیا ۔