حیدرآباد۔ یکم اپریل (سیاست نیوز) کام کے بوجھ سے پریشان ایک اور مالی پریشانیوں کا شکار ایک دو نوجوانوں نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 27 سالہ کارتک جو پیشہ سے ایک فارما کمپنی میں کام کرتا تھا۔ اس ہیلت کیئر سنٹر میں کارتک پر کام کا بہت زیادہ دباؤ تھا اور اس پر کام کا بوجھ ڈالا جارہا تھا۔ اس سے دلبرداشتہ ہوکر کارتک نے امو گوڑہ اور صنعت نگر کے درمیان ریلوے لائن پر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 30 سالہ کروناکر جو پدما راؤ نگر علاقہ کا ساکن پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے۔ شدید مالی پریشانیوں کا شکار کروناکر نے سیتاپھل منڈی کے علاقہ میں سکندرآباد اور سیتاپھل منڈی ریلوے لائن پر خودکشی کرلی۔ ع