دو نکسلیوںکی خودسپردگی

   

Ferty9 Clinic

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے بستر ڈیویژن میں دو نکسلیوں نے پولیس انتظامیہ کے سامنے خودسپردگی کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق بستر ڈیویژن میں سرگرم ناگیش اور ارمیلا اوسینڈی نام کے نکسلیوں نے کل یہاں پولیس انتظامیہ کے سامنے خودسپردگی کی ۔دونوں بستر ڈیویژن میں متعدد نکسلی وارداتوں میں شامل رہے ہیں۔ حوصلہ افزائی کی رقم کے طورپر دونوں کو نقد دس دس ہزار روپے دئے گئے اور ان کی باز آبادکاری کے لئے دیگر مدد بھی مہیا کرائی جائے گی۔بستر ڈیویژن کے دنتے واڑا ضلع میں بھی حال کے دنوں میں تقریباً 188 نکسلی خودسپردگی کرچکے ہیں۔