دو ووٹر شناختی کارڈ رکھنا جرم، بہار میں کئی شکایات

,

   

جیل ، جرمانے اور ووٹ کے حق سے بھی محرومی کی سزا کی گنجائش :الیکشن کمیشن

نئی دہلی۔ 5 اگسٹ ۔ ( ایجنسیز ) بہار میں ووٹر لسٹ کے خصوصی انٹینسیو ریویژن (SIR) کے تحت جاری کی گئی ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کی مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ ان میں سب سے سنگین معاملہ ایک ہی فرد کے دو ووٹر شناختی کارڈ (EPIC) رکھنے کا ہے، جو کہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس پر جیل، جرمانہ اور ووٹ کے حق سے بھی محرومی کی سزا ہو سکتی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق، دو EPIC رکھنا ویسا ہی جرم ہے جیسا کہ دو آدھار یا دو PAN کارڈ رکھنا۔ اس ضمن میں عوامی نمائندگی ایکٹ 1950 کے سیکشن 17 اور 18 کے تحت ایک سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔الیکشن کمیشن نے اسی سلسلے میں آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کو بھی نوٹس جاری کیا ہے، جن پر دو ووٹر آئی ڈی رکھنے کا الزام ہے۔ کیا کرنا چاہیے؟اگر کسی ووٹر کے پاس دو مختلف جگہوں پر ووٹر کارڈ موجود ہے، تو اسے فوراً ایک شناختی کارڈ منسوخ کروانا چاہیے۔ اس عمل کے لیے قریبی بی ایل او (Booth Level Officer) سے رابطہ کریں,فارم 7 بھر کر ایک نام حذف کروائیں, یہ آن لائن بھی کیا جا سکتا ہے، الیکشن کمیشن کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر۔فارم 7 نہ صرف دوہری اندراج کی صورت میں استعمال ہوتا ہے بلکہ موت یا رہائش کی تبدیلی کے باعث بھی اس کے ذریعے نام ووٹر لسٹ سے حذف کیا جا سکتا ہے۔الیکشن کمیشن ریاست میں SIR کے تمام مراحل کی نگرانی کر رہا ہے۔