کانپور : ایک نابالغ طالبہ کی جو کانپور میں نیٹ میڈیکل انٹرنس امتحان کی تیاری کیلئے گئی تھی کئی مہینوں تک ایک معروف کوچنگ سنٹر کے مشہور ٹیچرس نے عصمت ریزی کی اور اس کو بلیک میل کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ان میں ایک ٹیچر چند ماہ قبل بھی ایک اور طالبہ کے جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ تازہ واقعہ میں دونوں ٹیچرس کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ طالبہ نیٹ امتحان کی تیاری کیلئے 2022 میں کانپور گئی تھی ۔ وہاں کوچنگ سنٹر میں داخلہ لیا ۔ جاریہ سال جنوری میں ایک بیالوجی ٹیچر ساحل صدیقی نے اس کی عصمت ریزی کی ۔ اسے اپنے فلیٹ پر محروس رکھا ۔ کچھ وقت بعد کیمسٹری ٹیچر وکاس پوروال نے بھی اس کی عصمت ریزی کی ۔ چند دن قبل طالبہ ہولی کی چھٹیاں منانے اپنے آبائی مقام گئی تھی ۔ وہاں اسے فون کرتے ہوئے جلد واپس آنے کیلئے دھمکایا گیا ۔ طالبہ کی شکایت پر دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔