دو پولیس عہدیداروں کی خودکشی

   

حیدرآباد : /29 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے دو مقامات پر پولیس کانسٹبل نے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق سائی کمار 52 سالہ ہیڈ کانسٹبل میدک کے کلچرم پولیس اسٹیشن سے وابستہ تھا جس نے اتوار کی صبح پولیس اسٹیشن کے احاطے میں ایک درخت پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سائی کمار نے خودکشی سے قبل پولیس اسٹیشن کے قریب ایک چائے اسٹال پر چائے پی اور وہاں سے پولیس اسٹیشن آیا ۔ اس واقعہ سے کلچرم پولیس اسٹیشن کے بھی ملازمین پریشان ہوگئے کہ چند منٹوں پہلے وہ پولیس اسٹیشن آیا اور خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے میدک کے سرکاری دواخانہ منتقل کردیا ۔ ایک اور واقعہ میں ٹی جی ایس پی کانسٹبل بالا کرشنا 38 سالہ نے سدی پیٹ کے علاقہ کالا کنٹہ میں اپنی رہائش گاہ میں بیوی اور دو بچوں 11 سالہ یشونت اور 9 سالہ روشت کو نامعلوم زہر پلایا اور بعد میں خود اس نے پھانسی لے لی ۔ مقامی افراد نے بالا کرشنا کے بیوی اور بچوں کو دواخانہ منتقل
کردیا جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی گئی ہے ۔ بالا کرشنا سدی پیٹ کا متوطن ہے جو 17 ویں بٹالین سریسلا میں تھا ۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ (ش)