میلان : چین کی کھیل فلموں “بیجنگ 2022” اور “می اینڈ مائی ونٹر گیمز” کو ہفتہ کے روز 2023 میلانوانٹرنیشنل اسپورٹس موویز اینڈ ٹی وی فیسٹیول کے سب سے بڑے ایوارڈ گُوئرلینڈ ڈی آنر سے نوازا گیا۔انٹرنیشنل اسپورٹس موویز ٹی وی فیڈریشن (ایف آئی سی ٹی ایس) کے زیر اہتمام فیسٹیول کے 2023 ایڈیشن کے لیے چین سے 17 فلموں اور ویڈیوز کا انتخاب کیا گیا، جن میں سے دو نے گُوئرلینڈ ڈی آنر ایوارڈ جیتا، جب کہ پانچ دیگر کو مختلف زمروں میں نامزد کیا گیا۔