کلکتہ: مغربی بنگال کے بی جے پی یونٹ کے صدر دلیپ گھوش نے دعوی کیا کہ ہندوستان میں دو کروڑ بنگلہ دیشی گھس کر آچکے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ انہیں باہر نکال پھینکیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو کروڑ بنگلہ دیشی مسلمانوں میں سے ایک کروڑ مغربی بنگال اور ایک کروڑ سارے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ہم کسی مسلمان بنگلہ دیشی کو یہاں رہنے نہیں دیں گے۔اگر ان کے نام ووٹر لسٹ میں بھی ہوتو وہاں سے بھی ان کے نام خارج کردئے جائیں گے۔“
انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت سارے ملک میں این آر سی کو نافذ کرتے ہوئے ان بنگلہ دیشیوں کو ملک سے باہر کردیا جائے گا جو یہاں غیرقانون طور سے رہ رہے ہیں۔ دلیپ گھوش پرگنا ضلع میں سی اے اے کی حمایت میں منعقد کی گئی ریالی سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بنگلہ دیشیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہم تم لوگوں کو بہت جلد واپس بھیج دیں گے۔ انہوں نے مغربی بنگال میں سی اے اے کو نافذ کرنے کا تیقن دیا۔