کھونٹی: وزیر اعظم نریندر مودی نے دو کروڑ خواتین کو لکھ پتی بنانے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی یافتہ ہندوستان کے چار امرت ستون ہیں۔وزیر اعظم نے چہارشنبہ کو برسا منڈا جینتی پر کھونٹی میں منعقدہ قبائلی گورو دیوس تقریب میں کہا کہ ہم جتنا ان چار ستونوں کو مضبوط کریں گے ، ترقی یافتہ ہندوستان کی عمارت اتنی ہی اونچی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چار امرت ستونوں میں پہلا ہندوستان کی خواتین، ہماری خواتین کی طاقت ہے ۔ دوسرا ہمارے کسان، ہمارے مویشی پالنے والے ، ہمارے مچھلی پالنے والے ، ہمارے ان داتا۔ تیسرا۔ ہندوستان کے نوجوان، ہماری نوجوان طاقت اور چوتھا، ہندوستان کا متوسط طبقہ، ہندوستان کے غریب۔
اندورمیں وزیراعظم کی ایک جھلک دیکھنے عوام امڈ پڑے
اندور: مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم کے آخری دنوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی دھواں دھار مہم کے درمیان ملک کا سب سے صاف ستھرا شہر اندور مسٹر مودی کے روڈ شو کے دوران پوری طرح بھگوا رنگ میں رنگ گیا۔کل رات، مودی کے روڈ شو کے دوران، تقریباً پورا اندور وزیر اعظم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان سڑکوں پر جمع ہو گیا جہاں سے روڈ شو کیا جانا تھا۔وزیر اعظم کے استقبال کے لیے اندور کی سڑکیں بھگوا ہو کر پھولوں سے ڈھک گئیں۔ مودی نے مقامی بڑا گنپتی سے راج باڑہ تک روڈ شو کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے بڑا گنپتی مندر میں پوجا بھی کی۔ کچھ جگہوں پر گھروں سے پھول برسا کر کے وزیر اعظم کا استقبال کیا گیا اور کچھ جگہوں پر مودی-مودی کے نعرے لگائے گئے ۔ پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر وشنودت شرما پورے روڈ شو کے دوران ان کے ساتھ موجود تھے ۔خصوصی طور پر سجائی گئی گاڑی پر سوار وزیراعظم نے شہریوں اور پارٹی کارکنوں کا استقبال قبول کیا۔ روڈ شو کے دوران، شہریوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرنے کے لیے کاشی وشوناتھ، شری مہاکال مہالوک، سرجیکل اسٹرائیک، دفعہ 370 اور تین طلاق سے متعلق بینرز لگائے ۔