دو کسانوں کے خودکشی کرنے کے معاملوں کی جانچ جاری

   

دموہ : مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ کے تیندوکھیڑا تھانہ علاقے میں دو دن میں دو کسانوں کے خودکشی کئے جانے کے معاملوں کی جانچ کی جارہی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق بیلواڑا گاؤں کے رہنے والے کھلان (47)نام کے کسان نے ہفتے کو پھندا لگاکر خودکشی کرلی،جبکہ اسی گاؤں کے روپ لال اہروار نے جمعہ کو پھندا لگاکر خودکشی کی تھی۔ان دونوں معاملوں میں پولیس کے ذریعہ جانچ کی جارہی ہے ۔