دو گوداموں میں آتشزدگی

   

ریاض ۔ ریاض کے علاقے المصانع کے دو گوداموں میں لگی آگ پر قابو پا لیاگیا تاہم جائے وقوعہ پر کولنگ کا عمل جاری ہے۔ شہری دفاع نے کہا ہے کہ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے شہری دفاع کے حوالے سے کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی متعلقہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔شہری دفاع نے کہا کہ متاثرہ گودام میں پلاسٹک کا سامان جبکہ دوسرا ٹائروںکا تھا جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی اور اس پر قابو پانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ٹائروں کی وجہ سے سیاہ دھوئیں کے بادل میلوں دورسے دکھائی دے رہے تھے جبکہ اطراف کا علاقہ بھی دھوئیں سے بھر گیا تھا۔