’دو ہزار انیس، بی جے پی فنیش‘:ترنمول کانگریس

,

   

نئی دہلی، 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس نے آج گجرات سے تعلق رکھنے والے اپنے رکن پارلیمنٹ دنیش تریویدی کو صدر جمہوریہ کے خطاب پر تحریک تشکر کی بحث میں حصہ لینے کے لئے ایوان میں اتارا، جن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی مغل شہنشاہ کی طرح سلوک کررہے ہیں۔ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) دوم کی حکومت میں ریلوے کے وزیر رہنے والے دنیش تریویدی نے کہا کہ ’’دو ہزار انیس، بی جے پی فنیش‘‘(2019 ء میں بی جے پی کا خاتمہ ہوجائے گا)۔مختلف محاذوں پر مودی حکومت کی ناکامیوں پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے خاص طورپر نوٹ بندی کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سروے رپورٹوں اور ماہرین اقتصادیات کے تجزیے میں یہ صاف کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ اقدام ناکام ثابت ہوا ہے ۔ ان کہنا تھا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں چھوٹی اور درمیانی صنعتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور نوٹ بندی کے سبب لاکھوں لوگ بے روز ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس حکومت کے تحت سب سے زیادہ بے روزگاری کی شرح دیکھی گئی ہے ۔ ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر تریویدی نے کہاکہ 2016 میں نوٹ بندی نافذ ہونے کے بعد سے کم از کم 35 لاکھ افراد بے روز گار ہوئے ہیں۔ بے روزگاری اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ کالج اور یونیوسٹیوں کے گریجویٹ اب صفائی ملازمین کی نوکری کے لئے درخواست کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحث کے دوران ایوان میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے کے بیشتر بیانات میں سچائی ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کی توثیق کرتے ہیں کہ یہ حکومت اب بے نقاب ہوچکی ہے ۔اس ضمن میں، تریویدی نے خوش مزاجی کے لہجے میں کہا کہ کھڑگے کی تقریر سے حکومت کا حوصلہ اس قدر پست ہوگیا کہ وزیر اعظم ایوان سے چلے گئے۔مغربی بنگال کے بارک پور سے رکن پارلمنٹ تریویدی نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے بار ہا یہ دعوی کیا جانا ان کی سمجھ سے پرے ہے ، کہ 2014 سے پہلے ملک بے یقینی کی حالت سے گزر رہا تھا۔ کیا اس وقت کوئی حکومت نہیں تھی، یا پارلیمنٹ نہیں تھی، یا آئین نہیں تھا؟انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس وقت ملک میں جمہوریت خطرے پڑ گئی ہے ، جہاں آئینی حیثیت اور اختیارات والے متعدد اداروں کو اپنے دائرہ اختیارات پر سمجھوتہ کرنا پڑا ہے ۔
بنگال کی مطلب بزنس ہوتا ہے :
ممتا بنرجی
کلکتہ7فروری(سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ بنگال سے متعلق لوگوں نے جو نظریات بنالیے تھے وہ اب تبدیل ہوچکا ہے ۔بنگال کا مطلب اب بزنس ہوتا ہے۔بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ‘کوئی بھی بنگال کی صلاحیت اور بنگال کے ہیومن راجدھانی کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔