نظام آباد :25؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا کہ دسہرہ کے موقع پر کمشنریٹ کے علاقہ میں دُرگا مورتیوں کی تنصیب عمل میں لائی جاتی ہے درگا مورتی کی تنصیب کیلئے پولیس سے اجازت ناگزیر ہے۔ درگا مورتی کی تنصیب کیلئے زبردستی چندہ نہ کرنے اور مورتی کی پوجا کیلئے آنے والی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرنے اور لائوڈ اسپیکر کے استعمال کیلئے شرائط پر عمل کرنے 10 بجے کے بعد لائوڈ اسپیکر بند کرنے اور ڈی جے کا استعمال نہ کریں، مائیک کی اجازت متعلقہ اے سی پی سے حاصل کرنے اور مشتبہ افراد کے بارے میں پولیس کو اطلاع دینے کی اور پنڈال کو معیاری پنڈال میں تنصیب کرنے اور مورتی کے پاس پنڈال میں قمار بازی اور آتشبازی نہ کرنے کی خواہش کی ۔ وسرجن کے بارے میں پولیس کو اطلاع دینے اور وسرجن کے بعد پنڈال کو ہٹا دینے اور پولیس کی جانب سے مختلف قواعد کو نافذ کیا جارہا ہے لہذا اس پر عمل کرنے کی ہدایت دی ۔