ممبئی ۔ ہندوستانی معروف فلم اسٹار دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ انڈسٹری کی دوسری فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں جس کی پروڈیوسر بھی وہ خود ہوں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی دوسری فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ یہ فلم اُن کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہوگی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کی یہ فلم دو ثقافتوں کا مجموعہ ہوگی۔ کامیڈی اور رومانٹنک کہانی پر مبنی دپیکا پڈوکون کی فلم ہالی ووڈ کے STX فلم اسٹوڈیو کے بینر تلے بنائی جائے گی۔STX فلم اسٹوڈیو کے چیئر مین آدم فوجیلسن کی جانب سے اس فلم سے متعلق آج ہی اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس فلم سے قبل دپیکا پڈوکون کو 2017ء میں ہالی ووڈ سیریز XXX کی فلم ’ریٹرنز آف زینڈر کیج‘ میں دیکھا گیا تھا۔