ٹوکیو : آخری لمحے میں بنائی جانے والی جوڑی دپیکا کماری اور پراوین جادھو کو کوارٹر فائنل میں سرفہرست کوریائی جوڑی کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی جس کے بعد وہ نشانہ بازی کے مقابلوں میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ دپیکا اور جادھو بین الاقوامی سطح پر پہلی مرتبہ جوڑی بناکر کھیل رہے تھے۔ انھیں کوریائی جوڑی کے خلاف 2-6 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ عالمی نمبر ایک دپیکا کو 8 تیروں کے سنگلز مقابلہ میں بہتر 10 نشانات حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی جبکہ پہلی مرتبہ اولمپکس میں شرکت کرنے والے جادھو نے چوتھے سیٹ میں اہم موقع پر اپنا نشانہ صحیح نہیں لگایا۔