دکانات اور تجارتی ادارے سال کے 365 دن کھلے رکھنے کی اجازت

   

ہفتہ واری تعطیل سے استثنیٰ، ملازمین کیلئے کام کا وقت 8گھنٹے ، خاتون ملازمین کیلئے رات 8.30 کے بعد ٹرانسپورٹ

حیدرآباد ۔ 29 جولائی ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ ریاست میں سال کے تمام 365 دن دوکانات اور تجارتی ادارہ جات کھلے رکھنے کی اجازت میں 16جون سے مزید تین سال کیلئے توسیع دی ہے ۔ تاجرین نے حکومت کے اس اقدام کا خیرمقدم کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تجارت کرنے میں مزید راحت و آسانی ہوگی ۔ حکومت مختلف شرائط اور پابندیوں کے ساتھ 25جولائی کو حکمنامہ جاری کی تھی ۔ ان میں کسی ملازم کے یومیہ کام کی مدت 8 گھنٹے مقرر کی گئی ہے ۔ ریاستی حکومت 2019ء میں پہلی مرتبہ تمام دوکانوں اور تجارتی اداروں کو ایک سال کیلئے برس کے بارہ ماہ یعنی تمام 365 دن کھلے رکھنے کی اجازت دی تھی ۔ حکومت کے تازہ ترین احکام میں کہا گیا ہے کہ تمام دوکانات اور تجارتی اداروں کے ملازمین ہفتہ میں ایک دن ہفتہ واری تعطیل کے مستحق ہوں گے اور دوکانات و اداروں کے باب الداخلہ پر لگائی جانے والی فہرست کے مطابق تمام ملازمین باری باری سے اپنی تعطیلات سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ 8 گھنٹے سے زائد وقت کام کرنے والوںکیلئے اوور ٹائم کا ریکارڈ ایک علحدہ رجسٹر میں رکھا جانا چاہیئے ۔ سرکاری حکمنامہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی ادارہ میں کوئی ملازم کی تعطیل یا عام ڈیوٹی کے اوقات سے زائد وقت تک کام کرنا پایا جاتا ہے تو ایسی دوکان یا ادارہ خاتون ملازمین کیلئے رات 8:30 بجے سے زائد وقت کام کرنے کی صورت میں ان ( خاتون ملازمین ) کیلئے ٹرانسپورٹ ( سواری ) کا انتظام کرنا چاہیئے ۔ حکم کے اس فیصلہ کا ریٹیلرس اسوسی ایشن آف انڈیا ( آر اے آئی ) نے پیر کو خیرمقدم کیا اور کہا ہک اس سے تجارت میں راحت و آسانی کی حوصلہ افزائی ہوگی ۔ ( آر اے آئی ) کے چیف ایکزیکٹیو آُیسر کمار راجگوپالن نے کہا کہ ’’ ہفتہ واری تعطیل سے استثنیٰ نہ صرف ریٹیلرس کیلئے فائدہ مند ہوگا بلکہ سال کے 365 دن شاپنگ کا موقع فراہم ہوگا ‘‘ ۔ علاوہ ازیں یہ فیصلہ روزگار کے مزید مواقع پیدا کرتے ہوئے ریاست کی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔