حیدرآباد۔بی سی سی آئی کو آئی پی ایل کی آٹھ ٹیموں میں سے ایک دکن چارجرس کو آئی پی ایل سے باہر کرنا بھاری پڑگیا ہے اور اب اس پر4800 کروڑ روپئے کا جرمانہ عائد کیاگیا ہے ۔اس معاملے میں کورٹ کے ذریعہ مقرر آربیٹریٹر نے بی سی سی آئی کے خلاف فیصلہ کرتے ہوئے 4800کروڑ کا جرمانہ عائدکیا ہے ۔ یہ معاملہ 2012 کا ہے ۔ دکن چارجرس نے2009 میں آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا اور اس وقت ٹیم کے کپتان آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ تھے ۔ 2008 میں دکن چارجرس ابتدائی سیزن کی آٹھ ٹیموں میں سے ایک ٹیم تھی جو2012 تک آئی پی ایل میں رہی۔ دکن چارجرس کا مالکانہ حق پہلے دکن کرونکلس ہیلڈنگس کے پاس تھا۔ حیدرآباد کی اس ٹیم کو پندرہ ستمبر2012 میں آئی پی ایل سے باہرکردیا گیا تھا۔ اس کے بعد سن ٹی وی نیٹ ورک نے حیدرآباد فرنچائیزی کی بولی جیتی اور سن رائیزر آئی ۔