حیدرآباد: 14جون (یواین آئی)ای ڈی نے آج کو ٹی وینکٹ رام ریڈی پروموٹر و سابق صدرنشین دکن کرانیکل ہولڈنگس لمیٹیڈکو بینک قرض دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ معاملہ میں گرفتار کرلیا۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ ریڈی اور دیگر نے مختلف بینکس سے قرض حاصل کرنے کیلئے ایک ہی طرح کے دستاویزات داخل کئے تھے۔ سی بی آئی کے مطابق ڈی سی ایچ ایل اور اس کے پروموٹرس نے مختلف بینکس سے لئے گئے قرض کی رقم ادانہیں کی ہے جو اب 8000کروڑروپئے ہوگئی ہے ۔ فروری 2015 میں سی بی آئی نے وینکٹ رام ریڈی کو بینک دھوکہ دہی کے معاملہ میں گرفتار کیاتھا۔ یہ گرفتاری کینرا بینک کی جولائی 2013میں کی گئی شکایت کے بعد کی گئی ہے ۔
اس شکایت میں قرض کی رقم واپس نہ کرنے کا دعوی کیاگیا تھا۔